ڈان لیکس نوٹیفکیشن: راؤتحسین کے خلاف انکوائری کی تیاریاں مکمل

 ڈان لیکس نوٹیفکیشن: راؤتحسین کے خلاف انکوائری کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: ڈان لیکس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔  وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ سابق پرنسپل انفارمیشن آ فیسر راؤتحسین کے خلاف انکوائری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ گریڈ بائیس کے تین سینئر ترین بیوروکریٹ ان سے تحقیقات کریں گے۔


نیوز لیکس سکینڈل رپورٹ کے تحت سابق پی آئی او راؤتحسین کے خلاف انکوائری کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے گریڈ بائیس کے تین سینئر ترین بیوروکریٹ ان سے تحقیقات کریں گے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تین افسران پر مشتمل پینل وزیر اعظم آفس کو فراہم کرے گا۔ راؤ تحسین کمیٹی میں خود پر لگائے گئے الزامات کا ذاتی حیثیت میں جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے خلاف جرم ثابت ہونے پر مختلف سخت سزائیں دی جاسکتی ہیں۔جبکہ ملوث افسر کو بغیر کسی مراعات کے نوکری سے بھی فارغ کیا جاسکتا ہے،تاہم مذکورہ افسر کو جرم ثابت ہونے پر بھی وزیر اعظم سے براہ راست اپیل کا اختیار حاصل ہوگا۔ دوسری جانب راؤتحسین نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں انکا کہنا تھا کہ  ایسے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے جس سے ملکی سلامتی پرآنچ آئےعہدے سے ہٹانا یا تعینات کرنا حکومت کا استحقاق ہے لیکن بتایا جائے ان کی برطرفی کس بنیاد پر کی گئی؟

نیوویب ڈیسک< News Source