نجی موبائل کمپنی نے اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

نجی موبائل کمپنی نے اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور:جاز پاکستان کی سب بڑی ٹیلی کام سروس ہے،اور اب جاز ٹیلی کام سیکٹر کے علاوہ بھی کاروبار شروع کر رہا ہے،جاز کی انتظامیہ نے اپنی ٹیکسی سروس شروع کر نے جا رہی ہے۔
جاز ٹیکسی سروس کی خاص بات یہ کہ انکو اپنے ڈرائیورز سے بات کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں پیش آئے گی بلکہ جاز اپنے ڈرائیورز کو کال پر رابطہ میں رہے گی۔ اس کا مطلب یہ کے یہ ٹیکسی سروس اپنے لاکھوں کسٹمرز کے ساتھ بغیر انٹرنیٹ کے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ م لیفٹ نامی ٹیکسی سروس اوبر اور کریم کو پیش آنے والے روایتی خطرات سے بھی پاک ہو گی جس طرح پیلی ٹیکسیوں یا دوسری طرح ٹیکسیوں کو پیش آتے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ پاکستان میں نہایت پرکشش ہے، بیس سے تیس ملین پاکستانی ایسے ہیں جس کے پاس اپنی گاڑی نہیں.

اس وقت مارکیٹ میں جو ٹیکسی سروس چل رہی ہیں اُن کے مارکیٹ پلان ایسے نہیں ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹیشن کی پوری مارکیٹ کو ہینڈل کر سکیں۔جاز کی ٹیکسی سروس اپنی انفرادیت کی وجہ سے جلد ہی پورے ملک میں پھیل جائے گی