وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس جاری

وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرا اعلیٰ شریک ہیں جو 5 ماہ کے وقفے کے بعد ہونے والے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ بجلی، گیس اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تبادلہ خیال ہو گا۔

دوسری جانب وزیرا عظم نواز شریف نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے ریاض پیر زادہ کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر خزانہ ا سحاق ڈار اور شیخ آفتاب کو ریاض پیر زادہ کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں