ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے زیادہ ترعلاقوںمیں موسم خشک ہے جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، تاہم کوئٹہ،ژوب ،پشاور، مالاکنڈ ، بالائی فاٹا ، اوراسلام آباد میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا میں گرد آلود ہوائیں،اورآندھی چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج سے کرچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،،اور اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

مصنف کے بارے میں