انکوائری کو شفاف بنانے کےلئے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے، فاروق ستار

 انکوائری کو شفاف بنانے کےلئے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے، فاروق ستار

لاہور: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونےکا مشورہ دے دیا۔ انکا کہنا ہے کہ  22اگست کو لندن سے ہونے والی تقریر کے بعد ہم نے فیصلہ لیا،پانامہ انکوائری کو شفاف بنانے کےلئے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا بھی ضروری ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارلاہور پہنچے تو موسم کو اور بھی گرم کردیا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہمشکل حالات کے باوجود بھی ایم کیو ایم پاکستان لاہور میں قائم ہیں،پاکستان میں فیصلے کی گھڑی آگئی ہے۔ 22اگست کو لندن سے ہونے والی تقریر کے بعد ہمارے لئے فیصلے کی گھڑی آئی۔  فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا اور پیچھے مڑ کر نیہں دیکھا،آج پاکستان کے لئے بھی فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انکوائری کو شفاف بنانے کےلئے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔ یقین ہے کہ وزیراعظم میرے مشورے پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی منتخب حکومت پر لازم ہے کہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھے،مردم شماری کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا،حکومتوں کا کام عدالتیں کر رہی ہیں ،اسی بنیاد پر وفاقی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

مصنف کے بارے میں