قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ 31 برس کے ہو گئے

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ 31 برس کے ہو گئے

لاہور: 2014 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے اسپن کے شاہ آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یاسر شاہ نے بریج ٹاؤن سے پہلے تک اپنے 24 ٹیسٹ میچز میں 3.24 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 132 شکار کر رکھے ہیں جس میں ان کے متعدد ریکارڈز بھی شامل ہیں۔


طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اسپن کے کنگ صرف نو میچز میں تیز ترین وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بولر بنے ۔ یہی نہیں 17 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے تیز ترین گیند باز بھی بنے۔

اسپن کے جادوگر کو پاکستان کے 28 سالہ ریکارڈ توڑنے میں صرف 16 وکٹیں درکار ہیں۔ اس سے قبل وقار یونس 27 ٹیسٹ میچز میں 150 وکٹوں کا اعزاز رکھنے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں