سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانی لڑکی شہزادی بن گئی

سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانی لڑکی شہزادی بن گئی

جدہ: پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی سعودی میڈیاسے وابستہ‘ مشہورخاتون تاجرہ اور اردو زبان کی مصنفہ و شاعرہ سمیرہ عزیز نے بالاخرشہزادی کا لقب حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سمیرا عزیزجو سعودی عرب میں مقیم ہیں‘ انہیں فلپائن کے شاہی خاندان نے ’شہزادی کے اعزازی لقب‘ سے نوازا ہے۔

سمیرہ عزیز کو موصول ’سلطنت بویان دارلسلام‘ کے خصوصی شاہی دعوت نامے کے مطابق 22 اور23اپریل کو شاہی جنرل اسمبلی کا ایک اہم اجلاس فلپائنی شہر جنرل سنٹوس کے ہوٹل سبرینا میں منعقد کیاگیا، جس کا موضوع ” ’ بنگسامورو برادری‘ میں عدل اور باوقار امن و ترقی کے نفاذ کےلئے وفاقیت کے امکانات “  تھا۔

اس اجلاس میں بنگسامورو برادری کے اعلیٰ عہدیداروں اور فلپائنی حکومتی سطح کے قومی شخصیات نے شرکت کی، جن میں صدارتی مشیرسیکریٹری جیزس ڈوریزا بھی شامل تھے۔