دیسی سپائڈر مین احتجاجی جلسے میں پہنچ گیا

 دیسی سپائڈر مین احتجاجی جلسے میں پہنچ گیا

کراچی :اگر آپ کچھ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں تو آپکی ذمہ داری میں اُتنا ہی ا ضافہ ہو جائے گا، اگر یہ طاقت پاکستان معاشرے کی بہتری کے خرچ ہو اس بہتر کیا ہو سکتا ہے،انگلش فلموں کا مشہور زمانہ کردار سپائدر مین جو ہر وقت مظلوموں کی مد د کے لیے تیار رہتا تھا ،آج کل سپائدر مین کراچی میں جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کر رہا ہے۔
احتجاجی سپائڈر مین کراچی میں گورنر ہاوس کے باہر موجود ہے جہان وہ حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ کے اے الیکڑک کراچی کے لوگوں سے لوٹے گئے دو ارب واپس کرے۔
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کے اے الیکڑک خلاف احتجاج کر رہے ہیں اُن کا کہنا تھا اب ان لوگو ں کو اور براشت نہیں کیا جاتا۔دیسی سپائڈر مین سب لوگو ں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے وہ بھرپور ہاتھ اُٹھائے احتجاج میں شرکت کر رہا ہے، اُس نے اپنے آپکو زنجیروں میں جکڑ ررکھا تھا یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ کے اے الیکٹرک نے کس طرح کراچی کے لوگوں کو جکڑ رکھا ہے۔