واہ کینٹ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد وں سے متعلق اہم انکشاف

واہ کینٹ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد وں سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد: قوم کے محافظ دشمنوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئے.واہ کینٹ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد وں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے ، صفت اللہ اور عباس بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھےجنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز واہ کینٹ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد صفت اللہ اور عباس بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھےجنہیں دہشتگردی سے پہلے ہی جہنم واصل کر دیا گیا۔

ادھر سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوات سے مبینہ دہشتگرد عبد اللہ کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم 2009میں سوات میں مکانات کو مسمارکرنے اور لوٹ مار میں ملوث تھا۔

مصنف کے بارے میں