دبئی میں خواتین ملازمین کے لیے اہم حکم نامہ جاری

دبئی میں خواتین ملازمین کے لیے اہم حکم نامہ جاری

دبئی:دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمختوم نائب صدراوروزیراعظم متحدہ عرب امارات اور  نےخواتین ملازمین کی چھٹیوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق 

۰چھٹیوں کا دورانیہ 90دن پر مشتمل ہوگا جس کا آغاز پیدائش کے وقت سےہوگا۔
۰ خواتین اپنی صحت کے اعتبار سے 30روزقبل بھی چھٹیاں لے سکتی ہیں۔ تاہم ان کا دورانیہ90دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔  

۰خواتین دوران زچگی 90کےبجائے 120 دنوں پر مشتمل چھٹیاں بھی لےسکتی ہیں، تاہم ان اضافی 30دنوں کے دوران تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ 
۰حمل کے24ویں ہفتے اسقاط حمل کا شکارہونےوالی خاتون اپنی میڈیکل رپورٹس دکھا کر چھٹیاں لےسکتی ہے، جو کہ 60دنوں پرمشتمل ہوگیں۔
۰جس خاتون کےہاں معذور بچے کی پیدائش ہووہ ایک سال کی چھٹیاں لے سکتی ہے جس کوزیادہ سے زیادہ تین سال کے عرصے تک رینیوکروایا جاسکتا ہے۔تاہم اس کا اطلاق اعلیٰ حکومتی عہدے دارکی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتاہے۔
۰کسی ادارے میں تمام خواتین ملازمین کے کل بچوں کی تعداد اگر20یا اس سے زیادہ ہوتو ان بچوں کی حفاظت کے لئے ایک نرسری بھی بنائی جائےگی۔ اس نرسری میں ملازم پیشہ خواتین کے چار سال یا اس سے کم عمر بچوں کو ہی داخل کیا سکتا ہے