بھارتی اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

ممبئی:معروف ماڈل اور  بھارتی اداکارہ سونیکا چوہان کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں، شوبز شخصیات کا سونیکا کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کولکتہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان کار حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں،  حادثے کے وقت سونیکا کے ہمراہ معروف اداکار وکرم چٹرجی موجود تھے جو گاڑی چلا رہے تھے، وکرم چٹرجی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔


اداکار وکرم چٹرجی کے مطابق سونیکا سر، کان اور ناک  پر گہری چوٹیں آئیں، سونیکا کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جائے حادثہ سے اسپتال لے کر جایا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

پولیس کے مطابق اداکار وکرم کی کار قابو سے پاہر جاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، گاڑی کی اسپیڈ اتنی زیادہ تھی کہ فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باوجود ایک دکان کے اندر جاگھسی اور 180 ڈگری کے قریب مڑ کر رک گئیں۔

سونیکا چوہان کولکتہ ماڈل انڈسٹری کی پہچان مانی جاتی تھیں، معروف اداکارہ نے ماڈلنگ کے علاوہ بھارتی چینلز پر پیش کئے جانے والے متعدد شوز میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دئیے، جن میں بگ باس، پرو کبڈی لیگ، دی ٹیلیگراف فوڈ گائیڈ ایوارڈز وغیرہ نمایاں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار کسی تقریب سے واپس آرہے تھے جب حادثہ پیش آیا، چٹرجی اور چوہان دونوں نے ڈرائیور کرتے 

جیولری کی دکان کے قریب رہنے والے اپارٹمنٹس میں موجود لوگوں نے تصدیق کی ہے  کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وکرم کی گاڑی دمخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی۔