بچوں پر ہمیشہ نظر رکھنے کے لیے موبائل ایپ تیار

بچوں پر ہمیشہ نظر رکھنے کے لیے موبائل ایپ تیار

لندن: آئی ٹی ماہرین نے ایسی موبائل فون ایپ تیار کر لی ہے جس سے  والدین اپنے بچوں کے موبائل فونز کو مانیٹر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق Gallery Guardianنامی اس ایپ کی مدد سے والدین نہ صرف اپنے بچوں کے فون کو مکمل طور پر دیکھ سکیں گے بلکہ ساتھ ہی ریسیوکئے جانے والے میسجز اور تصاویر کو بھی دیکھ سکیں گے۔ٹیکنالوجی ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ایپ پہلے بچوں کے فون کو سکین کرے گی اور پھر اس میں موجود تصاویر اور دیگر ڈیٹا کو والدین کو بھیجے گی۔

اس ایپ کو بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے بنانے کا واحد مقصد بچوں کو باہر کی بری کمپنی سے بچانے کے ساتھ ان کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ موبائل اور ٹیب کی اس تصویر کو بھی سکین کرلے گی جس میں عریانیت کا ہلکا سا تاثر بھی موجود ہو۔ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ایسے سکینڈلزبھی منظر عام پر آئے ہیں جس میں بچوں کو اجنبیوں نے موبائل فونز کے ذریعے ورغلانے کے بعد ان سے زیادتی کی کوشش کی اور اس ایپ کی وجہ سے ایسے جرائم کو روکا جاسکے گا۔

یہ ایپ والدین اور بچوں کے موبائل پر انسٹال ہونے کے بعد بچوں کے فون کی مانیٹر کرے گی اور جیسے ہی کوئی غیراخلاقی تصویر بنانے کی کوشش کی جائے گی یا کہیں سے موصول ہوگی تو ساتھ ہی یہ وادلین کو اس کے بارے میں خبردار کرے گی۔