ڈیرہ بگٹی : سوئی میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ڈیرہ بگٹی : سوئی میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ڈیرہ بگٹی : سوئی میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ دہشت گردوں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سری نالہ میں اسلحہ چھپایا تھا۔ برآمد ہونے والے بھاری اسلحہ میں اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 1210 راؤند اور 280 کلو بارودی مواد، 282 ڈیٹونیٹر اور 250 بارودی ڈیٹونیٹنگ کارڈشامل ہیں۔ سری نالہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ کی نشاندہی سرنڈر کرنیوالے فراریوں نے کی تھی۔اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 1210 راؤند ، بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں۔

سوئی میں سرنڈر شدہ فراریوں کی اطلاع پر حساس ادارے نے ایف سی کے ہمراہ سرچ آپرشن کیا توبھاری مقدار میں اسلحہ برامد ہوا، بی آراے کے دہشت گردوں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ تنکخ سری نالہ میں اسلحہ چھپایا ہوا تھا۔ ڈیرہ بگٹی سے 35 کلو میٹر سیاہ تنکخ اور سری نالہ کے علاقے میں حساس ادارے ایف سی کے ہمراہ سرنڈر فرایوں کی نشاندہی پر سرچ آپرشن کیا . سرچ کے دوران زیر زمین چھپایا گیااسلحہ برامد ہوا۔ برامد ہونے والے بھاری اسلحہ میں اینٹی ایئر گرافٹ گن کے 1210 راونڈ اور 280 کلو بارودی مواد 282 ڈیٹونیٹر اور 250 بارودی ڈیٹونیٹنگ کارڈبرآمدکرلیئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں