کامیاب مذاکرات، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا ختم کر دیا

کامیاب مذاکرات، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا ختم کر دیا

کراچی: گورنر سندھ سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات گورنر سندھ محمد زبیر کی خواہش پر کی گئی جس میں گورنر سندھ نے بجلی کی مسلسل فراہمی، لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے ضمن میں جماعت اسلامی کے جائز تحفظات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون یقین دہائی کرائی اور ساتھ ہی جماعت اسلامی اور کے الیکٹرک کے مابین مذاکرات میں مدد دینے کی حامی بھری۔

گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی کراچی کی سربراہی میں ہوا جس میں گورنر سندھ کی جانب سے کے الیکٹرک کے وفد سے ملاقات سمیت کئی اہم امور زیر بحث آئے جس پر مجلس شوریٰ نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پندرہ دن میں اگر مطالبات حل نہ کیے گئے تو 17 مئی کو دوبارہ گورنر ہاؤس کا رخ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں