سو گیدڑ بھی آ جائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے، نواز شریف

سو گیدڑ بھی آ جائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے، نواز شریف

لیہ: وزیراعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ارکان اسمبلی، بلدیاتی ارکان ترقیاتی پروگرام کے ذریعے لیہ کو ترقی دینگے جبکہ 2013 میں جو جذبہ لے کر گیا تھا وہ ابھی بھی زندہ و سلامت ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کہا تھا اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ کی لعنت ہمیشہ کیلیے ختم کریں گے اور آج تمام کارخانوں نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے اب بجلی کا بحران دوبارہ پیدا نہیں ہو گا۔ تربیلا 4سمیت کارخانے اگلے سال کے شروع تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی لے کر آئیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہماری حکومت کاشت کاروں کے لئے بجلی اور کھاد سستی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں موٹرویز بن رہی ہیں جس کی وجہ سے فاصلے کم ہو جائیں گے اور کسانوں کو اپنی اجناس مںڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہو گی۔ لیہ سے تونسہ تک پل بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایک سو 80 کلو میٹر کا فاصلہ 24 کلو میٹر تک ہو جائے گا۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں آج بھی مخالفین کو نہیں بھولے اور خوب تنقید کا نشانہ بناتے وہ کہا کہ مخالفین روز گالیاں نکالتے ہیں پتا نہیں ان کی زبان کیسی ہے لیکن ہم گالیوں کا جواب گالی سے نہیں دیتے۔ مخالفین روز مٹی، کیچڑ اچھالتے ہیں جھوٹ بولتے اور نئے نئے الزامات لگاتے ہیں اس کے باوجود ہم ترقی روکنے کے تمام حربوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شیر شیر ہوتا ہے گیدڑ گیدڑ اگر سو گیدڑ بھی آ جائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے۔

وزیر اعظم نے لیہ کے لیے 700کروڑ کے پیکج کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف فیتا کاٹ کر نہیں جاتا وعدہ پورا کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں