ٹوئٹر اپنے لائیو نیوز چینل کیلئے جلد بلوم برگ سے معاہدہ کریگا

نیویارک: معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ نے براہ راست نیوز ٹی وی چینل شروع کرنے کے لیے بلوم برگ سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹوئٹر اپنے لائیو نیوز چینل کیلئے جلد بلوم برگ سے معاہدہ کریگا

نیویارک: معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ نے براہ راست نیوز ٹی وی چینل شروع کرنے کے لیے بلوم برگ سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا ٹی وی چینلز 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن خبریں نشر کرے گا تاہم اس چینل کا نام اب تک سامنے نہیں آیا ہے،تاہم ٹوئٹر اور بلوم برگ جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔ جبکہ امید کی جارہی ہے کہ یہ چینل رواں سال موسم خزاں میں اپنی نشریات شروع کردے گا۔
ٹوئٹر حکام کے مطابق کہ جن لوگوں کے پاس ٹی وی کی سہولت میسر نہیں یا پھر کسی وجہ سے یہ لوگ صرف موبائل تک محدود ہیں تو ان لوگوں کی موبائل کے ذریعے ٹیلی وژن تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔تاہم اس معاہدے کے بعد بلوم برگ ٹوئٹر ٹیلی ویڑن کے لیے خاص طور پر خبریں تیار کرے گا اور ٹوئٹر کو فراہم کرے گا۔بلوم برگ دنیا بھر میں موجود اپنے مختلف بیوروز سے ٹوئٹر کے لیے بھی لائیو نیوز کوریج فراہم کرے گا، اس کے علاوہ اس چینل پر ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے بنائی گئی مصدقہ رپورٹس بھی نشر کی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد لوگوں کا نیوز نیٹ ورک بننا ہے۔