سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

کراچی: سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کمی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 200 روپے کم ہونے سے 50 ہزار 550 روپے کا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 43328 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے اپریل کے آخری ہفتے میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی تھی اور چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 740روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں