کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں, نور

ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے، لیکن کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں, نور

 کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں, نور

لاہور: اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے، لیکن کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں۔ مگراب فلم میکنگ کے میدان میں بہت سی سنچریاں بنانے والے نوجوان جلوہ گرہورہے ہیں۔ کوئی اداکاری کررہا ہے توکوئی ڈائریکشن، کوئی میوزک ترتیب دے رہا ہے توکوئی آوازکا جادوچلارہا ہے، اسی طرح کوئی رائٹنگ کے میدان میں اتررہا ہے توکوئی فلمسازی کے شعبے میں کام کررہا ہے۔ میں نے بھی اپنے کیرئیرکی پہلی فلم کی ڈائریکشن کی اوراب اس شعبے میں مزید کام کررہی ہوں۔