ایران مسلم دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے، سعودی نائب ولی عہد کا الزام

ایران مسلم دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے، سعودی نائب ولی عہد کا الزام

 ریاض: سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسلم دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے ان کے اس ریمارکس نے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کو مسترد کر دیا ہے۔

"میں کس طرح ایران کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہوں" 31 سالہ سعودی شہزادے نے یہ بات سعودی ملکیت ٹی وی 'ایم بی سی' کے ساتھ ایک انٹرویو، جو منگل کی رات کو مکمل طور پر نشر کیا جائے گا، میں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران شیعہ نجات دہندہ امام مہدی کی آمد کے لئے زمین کی تیاری کر رہا ہے اور 'مسلم دنیا کو کنٹرول' کرنا چاہتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے ملک اور ایران کے شام اور عراق کے تنازعات سمیت مشرق وسطی کے اہم بحرانوں پر مخالف نظریات ہیں۔سعودی عرب یمن میں جاری دو سالہ جنگ میں عالمی اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے، جہاں یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حکمرانی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے ایران کے ساتھ منسلک حوثی باغیوں کی حکومت کا خاتمہ کرنا بھی ہے۔

شہزادہ محمد جو کہ ملک کے وزیر دفاع بھی ہیں، نے گزشتہ سال کہا تھا کہ متحارب فریق جلد ہی یمن تنازعہ کو حل کر لیں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ان کے انٹرویو کا کچھ حصہ ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔