ایل پی جی 9 روپے فی کلو سستی

ایل پی جی 9 روپے فی کلو سستی

لاہور: ایل پی جی کی مئی2017 کے لیے سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس فی ٹن84 ڈالر کی کمی سے388 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث پاکستان بھر میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں9 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت105 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت405 روپے گھٹ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن اورایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدرنے بتایا کہ مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں اضافے کی صورت میں تو ایل پی جی کی قیمتوں میں فی الفوراضافہ کردیتے ہیں لیکن محسوس ہوتا ہے کہ مئی2017 کے لیے ایل پی جی کی عالمی قیمت میں ہونے والی کمی کے تناسب سے مقامی پروڈیوسرز اپنی ایل پی جی کی پیداوارکی قیمت گھٹانے سے گریز کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں