فردوس عاشق اعوان جلد پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کریں گی ، ذرائع

فردوس عاشق اعوان جلد پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کریں گی ، ذرائع

سیالکوٹ :  سابق خاتون وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 7مئی کو سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔ مصدقہ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کئی ہفتوں سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اور انہی رابطوں کے نتیجے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

‎پانامہ کیس اور ڈن لیکس کے بعد (ن) لیگ کا انجام جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، شریفوں اور زرر والوں کی سیاست کا خاتمہ ہر خاص و عام کو صاف دکھائی دے رہا ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا ہر با شعور شہری اور بڑے بڑے رہنما و سیاستدان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے موقع کی تلاش میں نظر آ رہے ہیں۔ پچھلے چند روز میں مسلم لیگ کے اہم ترین اور پرانے سندھی سیاستدان اسماعیل راہو اور اسکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔