چیف جسٹس نے پانامہ فیصلے پرعمل درآمد کے لیے بنچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس نے پانامہ فیصلے پرعمل درآمد کے لیے بنچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تین رکنی بنچ بنا دیا۔جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا.جسٹس اعجازافضل،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا.خصوصی بنچ کل 3 بجے سپریم کورٹ میں سماعت کرے گا. خصوصی بنچ میں شامل ججز پانامہ لارجز بنچ کا حصہ رہے ہیں.

یاد رہے کہ پاناما کیس کے تفصیلی فیصلے کے آغاز میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1969 کے مشہور ناول 'دی گاڈ فادر' کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، 'ہر بڑی دولت کے پیچھے ایک جرم ہوتا ہے۔فیصلے پر ججز کی رائے تقسیم ہے، 3 ججز ایک طرف جبکہ 2 ججز جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد خان نے اختلافی نوٹ لکھا اور وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے اتفاق کیا۔فیصلے کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں ہی اپنی کامیابی قرار دے رہی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی فیصلے کو مسترد کرچکی ہے.