جرمن صحافی اور مریم نواز کے درمیان پاناما پیپرز کے حوالے سے لفظی گولہ باری

جرمن صحافی اور مریم نواز کے درمیان پاناما پیپرز کے حوالے سے لفظی گولہ باری

لاہور: پاناما  کو کچرے کا ڈھیر کہنے پر آئی سی آئی جے کے جرمن صحافی اور مریم نواز کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی .


جرمن صحافی نے فوراً جواب دیا  کہ پاناماپیپرزکرپشن کے بارےمیں ہیں.

مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ جرمن صحافی اور پاکستان میں اس کے ساتھیوں کے گٹھ جوڑ پر بات نہیں کرنا چاہتیں لیکن افسوس ہے وہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نوازاورپاناماپیپرزجاری کرنےوالےصحافی کی ٹوئٹرپرلفظی جنگ چھڑگئی .مریم نوازنے  ٹوئٹ میں پاناماپیپرزاورآئی سی آئی جےکے صحافیوں  پرتنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کرپشن کے بارے میں نہیں ہیں.جرمن صحافی کا کہنا تھا معذرت کیساتھ پاناماپیپرزکرپشن کے بارےمیں ہیں.ہمیں کرپشن کی متعدددستاویزات ملی ہیں.کرپشن کی ملنےوالی تمام دستاویزات حیران کن ہیں. بیسٹین اوبرمیئرنےپاناماپیپرز شائع کی تھیں. جواب میں مریم نوازنے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہ اکہ پاناماپیپرزوالےصحافیوں کادردسمجھ میں آسکتاہے.پاناماپیپرزدینےوالےصحافی حکومت گرانےمیں ناکام ہوگئے.