پی سی بی کے چیئرمین کیلئے نجم سیٹحی اور پرویز رشید میدان میں آ گئے

پی سی بی کے چیئرمین کیلئے نجم سیٹحی اور پرویز رشید میدان میں آ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہریار خان کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آتے ہی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے طاقتور اور بااثرشخصیات نے لابنگ شروع کر دی ہے.نجم سیٹھی کے بعد  اور انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ بورڈ کی سب سے مضبوط ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اس حوالے سے اکلوتے مضبوط امیدوار ہیں اور بعض حلقوں کے مطابق وہ اس دوڑ میں سب کو پیچھے بھی چھوڑ سکتے ہیں تاہم اس کا انحصار ملک کی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کی ترجیحات پر ہو گا جبکہ پرویز رشید ان کیلئے اصل خطرہ ہیں کیونکہ وزیراعظم نواز شریف انہیں کسی اچھی اور مناسب جگہ تعینات کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید سے اکتوبر 2016ءمیں ڈان لیکس تنازعہ کی وجہ سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور اب پیٹرن انچیف یعنی وزیراعظم نواز شریف شہریار خان کے کرکٹ بورڈ سے الگ ہونے کے بعد اپنے بااعتماد ساتھی پرویز رشید کو اس عہدے پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی پرویز رشید کیلئے لابنگ بھی کر رہے ہیں.