چین میں قدیم مقبرے کی دریافت

چین میں قدیم مقبرے کی دریافت

بیجنگ: آثار قدیمہ کے ماہرین نے چین کے مرکزی صوبے ہونان کے شہر چنگ شا میں ایک مقبرہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ چنگ دور1644 سے 1911 کے دوران کا ہے۔

دو لکڑی کے تابوت سے محفو ظ کئے گئے تھے ، ان میں سے ایک دوسرے سے لمبا ہے، یہ مقبرہ شی زی ہو گائوں میں دریافت ہوا ہے، بڑے تابوت میں سے جو باقیات ملی ہیں وہ مرد کی معلوم ہوتی ہیں ، یہ تابوت بائیں طرف رکھا گیا تھا جبکہ دوسرے تابوت میں صرف کپڑ ے ہی تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کسی عورت کے ہوسکتے ہیں، تابوتوں کا سائز اور ان کی پوزیشن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قدیم چینی بھی مرد کی برتری پر یقین رکھتے تھے ۔

ہونان انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ایسوسی ایٹ سکالر زینگ زنگ گو کا کہنا ہے کہ مقبرے میں چار قسم کی اینٹیں استعمال کی گئی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ مقبرہ یی خاندان سے تعلق رکھتا ہے ،مقبرے کو ماضی میں لوٹا گیا تھا اور اس کی چھت کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

پولیس نے منگ اور چنگ دور کی کفن دفن کی اشیا جمع کی ہیں ، یہ اشیاء چین کے جنوبی علاقوں کے مقبروں سے ملنے والی اشیاءسے ملتی جلتی ہیں۔