شام میں مہاجرین کے کیمپ پر داعش کےخود کش حملے میں 32 افراد جاں بحق

شام میں مہاجرین کے کیمپ پر داعش کےخود کش حملے میں 32 افراد جاں بحق

رجم ال سلیبی: شام میں مہاجرین کے کیمپ پر داعش کے جنگجوؤں کے خود کش حملے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شام کے شمال مشرقی صوبے میں عراقی سرحد کے قریبی علاقے رجم ال سلیبی میں داعش نے مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا  جہاں 300 سے قریب مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے۔

5 خودکش حملہ آوروں نے عارضی بستی میں داخل ہوتے ہوئے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکوں سے اڑانا شروع کیا جس کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کے مطابق ،ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں