شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر مداحوں سے مزیدار گفتگو

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں زیاد ہ رہنے لگے ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کرتے رہتے ہیں۔

ایک ایسے ہی ”چیٹ سیشن“کے دوران انہوں نے گزشتہ روز فیس بک پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔اس دوران ایک ٹوئٹر صارف نے سوال پوچھا کہ ” آپ کا سب سےزیادہ پسندیدہ گانا کون سا ہے۔“ آفریدی نے مداح لڑکی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”جب گانے سنا کرتے تھے اور شوق تھا تو اس وقت ’ ہر کسی کو نہیں ملتا، یہاں پیار زندگی میں‘سب سے زیادہ پسند تھا۔