اذلان شاہ کپ ہاکی؛ آسٹریلیا نے بھارت پر اپنی بالادستی ثابت کردی

اذلان شاہ کپ ہاکی؛ آسٹریلیا نے بھارت پر اپنی بالادستی ثابت کردی

ایپوہ:  سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف مقابلہ 1-3 سے جیت کراپنی بالادستی ثابت کردی۔

سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیل کے 13 ویں منٹ میں پی آر سری جیش کی میدان بدری بھارت کو مہنگی پڑی، ان کی جگہ میدان سنبھالنے والے آکاش چیٹکے کوکابوراز کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے۔منگل کو تیسرے را ؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد جاپان کو 2-3 سے قابو کرلیا، برطانیہ نے میزبان ملائیشیا پر 0-1 سے ہاتھ صاف کرلیا، فیصلہ کن گول ایلن فوریسٹ کے نام رہا۔