جنید خان کی مشعال خان کے گھر والوں سے تعزیت

صوابی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی جنید خان مرادن یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے طالب علم مشعال خان کے گھر ان کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کیلئے پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان مردان یونیورسٹی میں قتل ہونیوالے مشعال خان کی رہائش گاہ جاپہنچے ۔ جہاں انہوں نے مقتول کے اہلخانہ کیساتھا تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ مشعال خان کو مردان یونیورسٹی میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔