فاروق ستار آج بہادر آباد کے رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کریں گے

فاروق ستار آج بہادر آباد کے رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کریں گے
کیپشن: فاروق ستار آج رات 8 بجے بہادر آباد کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ آج رات 8 بجے بہادر آباد کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ پر مشترکہ جلسے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی قسمت میں صرف استعمال ہونا لکھا ہے، مریم نواز

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے ایم کیو ایم کا ایک جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ لیاقت آباد کے دورے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انہوں نے ایف سی ایریا کے دانشوروں کے ساتھ اہم اجلاس کیا ہے۔ سب یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہو جائیں اور ہمیں بھی ایک جلسہ کرنا ہو گا۔

فاروق ستار نے آج رات 8 بجے بہادر آباد کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی پر چھوڑتا ہوں کہ جلسہ کب ہو۔ جلسے میں اعلان ہونا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں اور سب ایک ساتھ مل کر پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

خیال رہے کہ 29 اپریل کو پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں