2009 کے بعد ایرانی جوہری پروگرام سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا، آئی اے ای اے

2009 کے بعد ایرانی جوہری پروگرام سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا، آئی اے ای اے
کیپشن: دسمبر 2015 میں پیش کی گئی رپورٹ کے بعد معاملہ ختم کر دیا تھا اور اب ایران جوہری ڈیل پر عمل کر رہا ہے۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی تنظیم آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ 2009 کے بعد سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

اسرائیلی الزامات کے ردعمل میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کا جواب نہیں تحقیق کرتے ہیں۔ 2003 تک ایرانی ایٹمی پروگرام کی اطلاعات تھیں تاہم 2009 کے بعد سے ایران کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا۔

مزید تفصیل پڑھیں: نائیجریا میں 2 خود کش حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے

تنظیم کی دسمبر 2015 میں پیش کی گئی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ ختم کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ اب ایران جوہری ڈیل پر عمل کر رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے جوہری ہتھیار پروگرام کے جاری ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں