شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار

 شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: ہلیری کلنٹن بھی شاہد آفریدی کی سماجی خدمات اور صلاحیتوں کی معترف۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔

0dea400c08d06773f135a7b05b90b342

اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔

1a0fadf57541cdb31955337362b4575a

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ اسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں