پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کر دی

پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کر دی
کیپشن: سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے مسائل بڑھیں گے، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے مسائل بڑھیں گے۔ عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کے لیے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: فاروق ستار آج بہادر آباد کے رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کریں گے

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے سلامتی کونسل کی غیر فعالیت بڑھے گی، جمہوری اور نمائندہ طرز کے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچے گا اور مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو تباہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ بھارت، برازیل، جاپان اور جرمنی نے مستقل ارکان کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے پر زور دیا ہے جبکہ پاکستان اور اٹلی کی زیر قیادت گروپ نے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں