وہاب ریاض کا ڈربی شائر کلب کیساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ طے

وہاب ریاض کا ڈربی شائر کلب کیساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ طے
فاٹو فائل

لاہور: قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض انگلش کاؤنٹی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے . فاسٹ باؤلر کا ڈربی شائر کلب کیساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ طے پا گیا.


انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کو وہاب ریاض پسند آ گئے انکے ساتھ رواں سیزن ویٹالٹی  ٹی 20 بلاسٹ کیلئے معاہدہ کر لیا ۔کلب حکام وہاب ریاض کی میچ وننگ پرفارمنس کیلئے پراعتماد ہیں۔خیال رہے کہ فاسٹ بولر 167 ٹی 20 میچز میں 197 شکار کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری،وہاب ریاض کی نئی لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  

وہاب گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد سے اب تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے .دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے یہ کہہ کر انہیں اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا کہ وہاب 2 برس میں متاثر کرنے میں ناکام رہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں