بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
کیپشن: دنیا کے سب سے زیادہ 20 آلودہ شہروں میں سے 14 بھارتی شہر شامل ہیں۔۔۔۔فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

نئی دلی: عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دنیا کے ایسے بڑے شہروں کی فضاء کے معیار کو جانچ کر تیار کی گئی ہے جہاں تقریباً 14 ملین یا اس سے زائد کی آبادی موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ 20 آلودہ شہروں میں سے 14 بھارتی شہر شامل ہیں جن میں نئی دلی سمیت ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، جے پور اور جودھ پور بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیںموٹاپے کا شکار افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں:تحقیق

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست نئی دلی، دوسرے نمبر پر مصر کا شہر قاہرہ، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، چوتھے نمبر پر بھی بھارت کا شہر ممبئی جب کہ پانچویں نمبر پر چین کا داراحکومت بیجنگ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر 10 میں سے 9 افراد آلودہ فضاء میں سانس لینے میں مجبور ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضاء سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہو جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: بالوں کو گرنے سے روکنے میں مددگار گھریلو ٹوٹکا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے جس سے 4.2 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہے جب کہ جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ 3.8 ملین افراد کی سالانہ اموات کا باعث ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں