چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین پی سی بی ،سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین پی سی بی ،سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا
کیپشن: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ، فوٹو فائل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا ،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین پی سی بی ،سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ کو جمعے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کو کرکٹ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے ،نجم سیٹھی
 
 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شکرپڑیاں میں جوہورہاہے وہ نیشنل پارک کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی سی بی عدالت میں موجود ہیں؟،اس پر نمائندہ نے پی سی بی نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی ملک میں نہیں۔عدالت نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے درخت نہ کاٹے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیے: نجم سیٹھی
 
 چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ جو سوچ ہے کہ کرلیں گے،ہوجائےگا،ایسے نہیں چلے گا۔عدالت نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی،سی ڈی اے اورسیکرٹری کیڈکو بھی آئندہ جمعہ کوریکارڈسمیت بلا لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں