عدلیہ مخالف تقریر پر لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو طلب کر لیا

عدلیہ مخالف تقریر پر لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو طلب کر لیا
کیپشن: عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے 25 اپریل کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو شاباش نہیں دے سکتے تو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں۔ ہماری بھی عزت اور وقار ہے کسی کو یہ حق نہیں کہ دوسروں پر الزامات لگائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف شہری آمنہ ملک نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ادھر سپریم کورٹ میں بھی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی انہیں آئین کے آرٹیکل 63-62 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ احسن اقبال سے 2008 سے اب تک وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ بھی واپس لی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں