نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر غور شروع کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر غور شروع کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ فیس بک آفیشل

لاہور: پاک نیوزی لینڈ سیریز پاکستان میں کروائی جائے ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی کی پیش کش کی تصدیق کر دی ۔کیوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے دعوت نامہ ملنے کے بعد سکیورٹی اداروں، بورڈ اور کھلاڑیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کی پوزیشن جان کر آپ سر پکڑ لیں گے 

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نجم سیٹھی کے گرد گھیرا تنگ ، چیف جسٹس آف پاکستان نے طلب کر لیا


خیال رہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو باہمی سیریز پاکستان میں کرانے کی آفر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں