سپریم کورٹ کا تین روز میں تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا تین روز میں تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم
کیپشن: سپریم کورٹ نے ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا معصوم لوگوں کو تنخواہیں مل چکی ہیں جس پر سیکرٹری خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ 6 لاکھ 56 ہزار افراد کو تنخواہ مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اور صدر صاحب کو تنخواہیں دے دیں اور مجھے اس وقت تنخواہ دیں جب تمام ملازمین کو تنخواہ مل جائے۔ عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو تین دنوں میں تنخواہیں ادا کی جائیں۔

یاد رہے کہ 24 اپریل کو ہونے والی سماعت پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ جب تک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل جاتیں وہ اس وقت تک اپنی تنخواہ بھی نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار پر نوازشیں، ملیر کینٹ ہی سب جیل قرار

چیف جسٹس نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے اور میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں