ایم ایم اے نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا

ایم ایم اے نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا
کیپشن: 13 مئی کو مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔۔۔۔۔فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد : ایم ایم اے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔ ناچ گانوں اور برقی قمقموں میں دس ہزار کو ایک لاکھ بتانے والوں کو بتائیں گے جلسہ کیا ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ

انھوں نے کہا مشرف نے انھیں انتخاب لڑنے سے روکا اور کہا امریکہ اور یورپ انھیں قبول نہیں کر رہے جس پر میں نے پوچھا کیا اسی کا نام آزادی ہے تو مشرف نے جواب دیا آپ یہ حقیقت کیوں تسلیم نہیں کر لیتے کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں۔ سوچنا ہو گا پاکستان کیوں آزاد نہیں ہو سکا؟۔

مزید پڑھیں: امریکا نے حسین حقانی کی حوالگی کے بدلے پاکستان سے ایک مجرم مانگ لیا

انھوں نے مزید کہا قوم سے کہا جا رہا ہے چندہ جمع کر کے قرض ادا کریں گے اور 70 سال میں بحرانوں کے سوا کچھ اور نہیں دیا گیا تاہم اب معیشت کے نئے اصول طے کرنا ہوں گے۔

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ طویل عرصہ تک خارجہ امور سے وابستہ رہا ہوں اور ہمیں آئی ایم ایف کے دباؤ سے باہر نکلنا ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں