پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کر دی

پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کر دی
کیپشن: پرویز خٹک کی سراج الحق سے حکومت میں رہنے کی درخواست، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے جبکہ سراج الحق نے بال ایم ایم اے کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑنے کا فیصلہ ایم ایم اے کا ہے اور اس کا حصہ ہونیکی وجہ سے فیصلے کے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے جس میں صوبائی حکومت چھوڑنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی سےصوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چند دن کے لئے 5 سال صوبائی حکومت کی رفاقت ختم نہ کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل, یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
  سراج   الحق نے ایم ایم اے کا کندھا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑ نے کا فیصلہ متحدہ مجلس عمل ایم ایم اے کا ہے اور جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہونے کی وجہ سے فیصلے ماننے کی پابند ہے البتہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے قائدین کے سامنے رکھوں گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا تین روز میں تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں