نیب کا سورج پورے پاکستان پرچمک رہا ہے، چیئرمین نیب

نیب کا سورج پورے پاکستان پرچمک رہا ہے، چیئرمین نیب
کیپشن: نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، جسٹس (ر) جاوید اقبال ۔۔۔۔۔۔فوٹو فائل

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں ہی نہیں پورے پاکستان میں چمک رہا ہے،نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا،احتساب عدالت نے 39 افراد کوقانون کے مطابق سزا سنائی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اشتہاری اورمفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی چیرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل نیب اورسینئرافسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرچیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بدعنوان عناصرکیخلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔طاقتور اداروں کی عقابی نظریں صرف پنجاب پر مرکوز ہیں، شہباز شریف

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 872 شکایات کی جانچ پڑتال، 403 انکوائریاں اور82 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔217 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔ جبکہ 39 افراد کو احتساب عدالت نے قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔