آسٹریلوی بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

آسٹریلوی بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کو مہمان کینگروز کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنا ہے۔اس حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر غور شروع کر دیا

تاہم کینگروز بورڈ کے ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق سے انکار کیا اور کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ہماری سب سے اولین ترجیح ہے اور آسٹریلوی ٹیم کے نقطہ نظر سے ہم سیریز متحدہ عرب امارات سے کہیں اور منتقل کرنے پر غور نہیں کر رہے۔