رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات
کیپشن: image by face book

کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔