فاٹا میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر سے پہلے ہونگے

فاٹا میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر سے پہلے ہونگے
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر2018ءسے پہلے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات فاٹا عوام کی ضرورت ہے۔فاٹا میں لوکل باڈیز الیکشن اکتوبر سے پہلے ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ فاٹا کا ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کردیا اور سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا ہے،10 سالوں میں ایک ہزارارب فنڈزدیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹا عوام کی ضرورت ہے۔ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے فنڈز دیے جائیں گے۔دس سال میں ایک ہزار ارب فاٹا کودیے جائیں گے۔

ضروری ہے کہ فاٹا کو بھی فنڈز دیے جائیں تاکہ دوسرے علاقوں کی طرح فاٹا میں بھی ترقی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں لوکل باڈیز الیکشن اکتوبر سے پہلے ہوں گے۔حکومت نے طے کیا کہ بلدیاتی الیکشن کروایا جائے گا۔تاکہ وہاں کے عوام کوان کاحصہ مل سکے۔