شہباز شریف نے معافی مانگ کر اچھا کیا، ریحام خان

شہباز شریف نے معافی مانگ کر اچھا کیا، ریحام خان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: رانا ثناءاللہ کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر شہباز شریف کی معذرت نے ریحام خان کو متاثر کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے معافی مانگ کر اچھا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے متنازع بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردارکو تسلیم کرتی ہے ۔ اس پیغام پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شہباز شریف نے معافی مانگ کر اچھا کیا۔دوسروں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہئیے۔“

74a0f94742dfd3241366f193965e8bb5



واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردارکو تسلیم کرتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اور ان کو خوار کرنے کا کوئی بھی بیان بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔ہمیں سیاسی مباحثے میں احترام کے عنصر کوبرقرار رکھنے کی ضرورت ہے.میں جماعت کے کچھ رہنماو¿ں کی طرف سے خواتین کے خلاف تبصروں پر معذرت خواہ ہوں۔