پانی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت کا اہم اقدام

پانی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت کا اہم اقدام
کیپشن: عمران خان آفیشل ٹؤیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی مدعو ہیں۔

دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم میں مجموعی طور پر بارہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ مہمند ڈیم میں تقریبا 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ابتدا میں 16 ہزار 737 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جاسکے گا۔

آبی ذخیرے کی تعمیر سے ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے زیادہ تر علاقے موسمی سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔

مہمند ڈیم کی کل تعمیری لاگت 291 ارب روپے ہے، منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔