تیسرا پریکٹس میچ،پاکستان نے لیسٹر شائر کو 58 رنز سے شکست دیدی

تیسرا پریکٹس میچ،پاکستان نے لیسٹر شائر کو 58 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر پی سی بی ٹوئٹر

لندن:دورہ انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور شاہینوں نے اپنے تیسرے پریکٹس میچ میں لیسٹر شائر کے خلاف 58 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ میچ میں سٹار بلے باز بابر اعظم نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا یہ آخری ٹور میچ تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل ٹور میچوں میں کینٹ اورنارتھمپٹن شائر کی ٹیموں کو بھی شکست سے دوچار کرچکی ہے۔

f635d909e3590b788df8503c52236a85

قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر200 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 52 اور آصف علی نے 22 رنز سکور کیے۔

59e4b0dc4a8158501062cbf11df464f1

لیسٹر شائر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

محدود اوورز کے دو میچوں میں اس سے قبل عماد وسیم اور فخر زمان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز آٹھ مئی سے شروع ہوگی۔