پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل ، افسران کی موجیں ختم

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل ، افسران کی موجیں ختم
کیپشن: فوٹو بشکریہ سکولز ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب

لاہور : حکومت پنجاب اور وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے ۔ مانیٹرنگ آن لائن ہونے سے مانیٹرنگ افسران کی موجیں ختم ہوگئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے موصول ہونیوالے ایس ایم ایس کے مطابق ہی سکول کا وزٹ کریں گے ۔نئے سسٹم کے تحت اب ایم ایز اپنی مرضی سے کوئی بھی سرکاری سکول کا وزٹ نہیں کر سکیں گے ۔