وادی تیراہ میں امن لوٹ آیا، وزیراعظم کی سپورٹس فیسٹیول میں شرکت

وادی تیراہ میں امن لوٹ آیا، وزیراعظم کی سپورٹس فیسٹیول میں شرکت
کیپشن: تصویر ریڈیو پاکستان

وادی تیراہ:خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے امن لوٹ آیا، پاک فوج کے زیراہتمام رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول میں وزیراعظم بھی شریک ہوئے ۔

قبائلی ضلع خیبر کی خوبصورت وادی تیراہ میں قیام امن کے بعد خوشیاں لوٹ آئیں، پاک فوج کے زیر اہتمام خیبر کی وادی تیراہ میں رنگا رنگ جشن بہاراں میلہ جاری ہے، میلے میں 8 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں، جس میں قبائلی ضلع خیبر کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ورسک سٹیڈیم میں جاری اختتامی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بھی موجود ہیں، وزیراعظم سٹیڈیم میں خطاب بھی کریں گے، میلے میں بڑی تعداد میں قبائلی شریک ہیں۔ قبائلیوں نے رنگا رنگ میلے کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔